قل شریف مسجد

متناسقات: 55°47′54.49″N 49°06′17.32″E / 55.7984694°N 49.1048111°E / 55.7984694; 49.1048111
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Kul Sharif Mosque
بنیادی معلومات
متناسقات55°47′54.49″N 49°06′17.32″E / 55.7984694°N 49.1048111°E / 55.7984694; 49.1048111
مذہبی انتسابSunni Islam
ضلعTatarstan
ملکروس
حیثیتActive
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرMosque
طرز تعمیرIslamic architecture, Russian architecture
سنہ تکمیل2005
تفصیلات
گنجائش6,000
گنبد1
مینار4
Ivan the Terrible
نیلے گنبد کی حامل قل شریف مسجد

قل شریف مسجد روس کے علاقے تاتارستان کے دار الحکومت قازان میں واقع مسجد ہے جو روس کی سب سے بڑی مسجد ہے جس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

یہ مسجد 16 ویں صدی میں قازان میں تعمیر کی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کے مینار بھی تھے۔ اسے روایتی وولگا بلغاریہ انداز میں تیار کیا گیا تھا لیکن یورپی نشاۃ ثانیہ کے اولین دور کا اور عثمانی انداز بھی استعمال کیا گیا تھا۔ 1552ء میں سقوط قازان کے بعد روسیوں نے اس مسجد کو شہید کر دیا۔

تاتار دانشوروں کا کہنا ہے کہ قل شریف مسجد کے چند عنصر ماسکو میں قائم مشہور سینٹ بازل گرجے میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں 8 مینار اور ایک مرکزی گنبد شامل ہے جو روایتی روسی طرز تعمیر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ 1996ء میں اس مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز ہوا جو جدید طرز تعمیر کی حامل ہے۔ نئی مسجد کا افتتاح 24 جولائی 2005ء کو ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]